ملازم کو انسانی ہینڈ سینیٹائزر سٹینڈ بنانے پر سعودیہ کمپنی کو تنقید کا سامنا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 مارچ 2020 23:55

ملازم کو انسانی ہینڈ سینیٹائزر سٹینڈ بنانے پر  سعودیہ کمپنی کو تنقید ..

سعودی عرب کی حکومتی  تیل کی کمپنی آرامکو  کو ، اپنے ایک ملازم کو انسانی ہینڈ سینیٹائزر سٹینڈ بنانے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں  ایک غیر ملکی  شخص کو   ماسک لگائے اور پورا باڈی سوٹ پہنے سینیٹائزر کے سٹینڈ کے پیچھے کھڑے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ کمپنی کے اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کی حالیہ عالمگیر وبا کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے لیکن کسی شخص کی اس طرح تذلیل کرنے پر کمپنی کو تنقید  کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد کو اس طرح کا کام دے کر نسلی امتیاز کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تنازعہ بڑھنے کے بعد  آرامکو نے اپنے باضابطہ بیان  خود بھی اس عمل پر مایوسی کا ظہار کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوراً ہی اس عمل کو روک دیا ہے اورآئندہ ایسا کچھ نہ ہونے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے کمپنی کے ردعمل پر اطمینان کا اظہار کیا  ہے۔

متعلقہ عنوان :