کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے‘وزیر داخلہ

قیام پاکستان کیلئے لاکھوں اسلامیان ہند نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لاکھوں عورتوں نے اپنے سہاگ ،اولاد اور اپنی عصمتوں کی قربانی دی

پیر 16 مارچ 2020 13:30

کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں اسلامیان ہند نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لاکھوں عورتوں نے اپنے سہاگ ،اولاد اور اپنی عصمتوں کی قربانی دی اس لئے پاکستان کی بنیاد میں نظریہ پاکستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہے کیونکہ نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام دونوں ہم معنی ہیں مقام افسوس ہے کہ آج پاکستان میں ان نظریات اور قربانیوں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے جوکہ قومی المیہ ہے ہمیںاس عظیم دن کے موقع پر عہد کرنا چاہیے کہ جس طرح قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے انتھک محنت کی تھی اس طرح پوری قوم کو وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور امن و سکون کا گہوارہ بنانے اور کرپشن و منشیات سے پاک پاکستان کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا تاکہ ملک پاکستان پوری دنیا میں اسلام کا بہترین قلعہ اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این این آئی کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے اور بہت جلد کورونا وائرس پر قابو پالیا جائے گاعوام احتیاتی تدابیر پر عمل کر کے اس کورونا وائرس پر کنٹرول کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)کا سیاسی باب بند ہونے کے قریب آن پہنچا ہے مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز نے شریف خاندان کی سیاست کا پنجاب سے جنازہ نکال دیا ملکی دولت لوٹنے والوں کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا ہوگا کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔