سیمی فائنل مرحلے سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اعداد و شمار
پیر 16 مارچ 2020 18:39
(جاری ہے)
اس سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور بین ڈنک نے بنایا تھا، انہوں نے رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے خلاف 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ کرس لِین نے حالیہ اننگز کے دوران 22 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
اس سے قبل عمر اکمل بھی 22 گیندوں پر ہی ٹیم کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بناچکے ہیں۔ اسی طرح ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی‘ ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی ہیں، جس کے باعث کم از کم ایک ٹیم ایسی ہوگی جو پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچے گی‘گذشتہ 4 ایڈیشنز میں صرف 3 ٹیمیں ہی مختلف مواقع پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بناسکیں۔کراچی کنگز کے شرجیل خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ کے وہ واحد بلے باز بن گئے ہیں، جنہیں اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اننگز کے پہلے اوور میں فاسٹ باؤلر موسیٰ خان کو پہلی گیند پر چھکا جڑا۔ اوپنر نے اس اوور میں 20 رنز بنائیجو لیگ کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ ہے۔شرجیل خان نے بابراعظم کے ہمراہ 151 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔ لیگ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع تھا جب کسی بھی ٹیم کو حریف کے خلاف 10وکٹوں سے فتح ملی ہو۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے ایڈیشن 2018 میں لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پشاور زلمی کے حیدر علی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران انجام دیا‘ اس روز حیدرعلی کی عمر 19 سال اور 160دن تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ حسین طلعت کے پاس تھا، انہوں نے 20 سال اور 74دن کی عمر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف نصف سنچری بنائی تھی۔لاہور قلندرز کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پاور پلے میں سب سے بہترین باؤلنگ کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ سمت پٹیل کی 5 رنز کے عوض 4 وکٹوں پر مشتمل باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاور پلے کے ابتدائی 6 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز پر محدود کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
-
اسپین فٹبال کلب ایٹلیٹیکو 3جون سے پاکستان کا دورہ کریگا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ ، ابو ریحان کرکٹ کلب کی کامیابی
-
ڈی سی فٹ بال کلب کی جانب سے میڈ ان پاکستان فٹ بال کی تعریف
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: نیتھن لیون نے فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا
-
بابر اعظم میرا فیورٹ پلیئر ہے: میئر لندن صادق خان
-
ویرات کوہلی پر تنقید پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، سائمن ڈول کا انٹرویو میں انکشاف
-
پی سی بی نے اسامہ میر کو ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا
-
محسن نقوی نے نائب کپتان کی ضرورت کو مسترد کر دیا، ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے بابر اعظم کی قیادت کی حمایت
-
قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش دبئی کے معیار کے مطابق کی جائے گی
-
چوتھے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ : نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگرد حملے کی خبریں، سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.