میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور نجی ٹی وی کی نشریات میں مبینہ رکاوٹ کیخلاف اپوزیشن رہنمائو ں کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

پیر 16 مارچ 2020 21:23

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور نجی ٹی وی کی نشریات میں مبینہ رکاوٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2020ء) میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور نجی ٹی وی کی نشریات میں مبینہ رکاوٹ کیخلاف اپوزیشن رہنمائوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال اور دیگر نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹی وی چینلز کا پرانے نمبروں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں وفاقی حکومت اور پیمرا کے اقدامات کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے اور میر شکیل الرحمان کی گرفتاری خلاف قانون عمل میں لائی گئی درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا الاٹمنٹ کا تمام ریکارڈ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل کیا جا سکتا تھاجبکہ میر شکیل الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کا کوئی جواز نہیں تھا متحدہ اپوزیشن نے درخواست جہانگیر جدون کے ذریعے دائر کی ۔

بشارت راجہ