
روس کو بھی لاک ڈاون کرنے کا اعلان
18 مارچ کے بعد کوئی غیر ملکی روس میں داخل نہیں ہو سکے گا، فیصلے کا اطلاق یکم مئی تک ہوگا، روس میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 93 ہو چکی
محمد علی
منگل 17 مارچ 2020
00:19

(جاری ہے)
واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار 223 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7067تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر 349 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 2158 ہو گئی ہے جبکہ 3233 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 27980 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 129 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 853 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار 991 ہو گئی ہے، ایران وزارت صحت کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور کسی بھی صوبے میں سفر سے گریز کریں، اسی طرح اسپین میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے، یہاں پر مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 335 ہو گئی ہے جبکہ 1440 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، چین میں وائرس نے مزید 14 زندگیوں کو نگل لیا، چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3213 ہو گئی ہے جبکہ 36 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 80880 ہو گئی ہے، 67819 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 9848 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 3226 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور سویڈن میں 4، 4 امریکہ اور جاپان میں 3، 3 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71 اور جاپان میں 27 تک پہنچ گئی ہے، انڈونیشیا میں 17 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 134 ہو گئی ہے، کویت میں مہلک وائرس کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تعداد 123 ہو گئی، متاثرہ مریض حالیہ دنوں میں امریکہ، ایران، برطانیہ اور قطر سے آئے ہیں، اسرائیل میں 37 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 250 تک پہنچ گئی ہے، چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.