دنیا بھر میں ہاتھ ملانے پر پابندی،صدرِمملکت نے دورہ چین میں ہاتھ ملا لیا

عارف علوی اپنے ملک میں لوگوں کو ہاتھ ملانے سے گریز کی تلقین کرتے ہیں،خود ہاتھ ملاتے ہیں۔سینیئر صحافی نے صدر مملکت کی نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین لی ژن شو کے ساتھ ہاتھ ملانے کی ویڈیو شئیر کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 مارچ 2020 14:55

دنیا بھر میں ہاتھ ملانے پر پابندی،صدرِمملکت نے دورہ چین میں ہاتھ ملا ..
چین (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17مارچ2020ء) دنیا بھر میں ہاتھ ملانے پر پابندی کے باوجود صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہمسایہ ملک کے دورے کے دوران چینی رہنما سے ہاتھ ملا لیا،صحافی ارشد وحید چوہدری نے ویڈیو شئیر کر دی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود صدر پاکستان عارف علوی چین کے دورہ پر پہنچ گئے۔ مشکل وقت میں صدر پاکستان عارف علوی کا چین کا دورہ ، چین کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا گیا ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صدر پاکستان عارف علوی کا کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کے ساتھ کھڑا ہو نا دوستی کو گہرا کرے گا۔اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورنا وائرس کی روک تھام کے لئے ہاتھ ملانے سے گریز کرنا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، ایک دوسرے کو خوش آمدید کہنے کے اور بھی انداز ہیں لوگ ایک دوسرے کے ماتھے یا سینہ کی طرف ہاتھ رکھ کر بھی اپنی خوشی کا اظہار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ڈاکٹر عارف علوی کی چین کے دورے کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں چینی رہنما سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گہا۔سینیئر صحافی نے صدر مملکت کی نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین لی ژن شو کے ساتھ ہاتھ ملانے کی ویڈیو شئیر کر دی۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی اپنے ملک میں لوگوں کو ہاتھ ملانے سے گریز کی تلقین کرتے ہیں،خود ہاتھ ملاتے ہیں۔

۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی لوگوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کر رہے ہیں۔گذشتہ روز جب ان کی ملاقات مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ہوئی تو عمران خان نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔دونوں کے مابین مصافحہ نہیں ہوا۔ایسے میں صدر مملکت ڈاکٹر عا رف علوی کی چینی رہنما سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو پر بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔کئی صارفین کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔