اگر زلفی بخاری کرونا وائرس پھیلنے کے ذمہ دار ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی

تفتان بارڈر سے آنے والے ہزاروں افراد بغیر چیکنگ کے پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے پاکستان میں کرونا وائرس پھیلایا،عارف حمید بھٹی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 18 مارچ 2020 10:40

اگر زلفی بخاری کرونا وائرس پھیلنے کے ذمہ دار ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18مارچ2020ء) پوری دنیا میں تباہی مچانے کے بعد کروناوائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے اسے کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر لیگی رہنما خواجہ آصف کی بات درست ہوئی کہ اس سب کے پیچھے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ہاتھ ہے تو ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو گی۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کروناوائرس ایران سے آنے والے زائرین سے پھیلا ہے۔تفتان بارڈر پر چیکنگ کے باقائدہ انتظامات موجو د نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بغیر چیکنگ کے پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس سب کے پیچھے معاون خصوصی زلفی بخاری کا ہاتھ ہے، اس لئے اگر ان کا نام آتا ہے تو حکومت ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ زلفی بخاری کو اس سے پہلے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ انہو نے جن لوگوں کو تفتان بارڈر سے آنے کی اجازت دی ہے، ان کی وجہ سے پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ابھی تک پاکستان کے 237 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد حکومتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کسی طرح اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ سندھ میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کر دیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔