مکہ مکرمہ میں احرام باندھ کر داخل ہونے پر پابندی عائد
سوشل میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں کہ شہر میں عام لوگوں کو بھی داخل ہونے سے روک دیا گیا
محمد عرفان بدھ 18 مارچ 2020 17:56
(جاری ہے)
ہر کوئی جب چاہے مکہ مکرمہ آ جا سکتا ہے، صرف احرام پہننے والے زائرین کے مکہ میں داخلے پر پابندی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات حقیقت سے عاری ہے، کوئی بھی شخص مکہ جا سکتا ہے اور وہاں سے نکل بھی سکتا ہے، کوئی روک ٹوک نہیں البتہ احرام پہننے والے زائرین کے داخلے پر پابندی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل ہے کہ وہ خبریں مستند ذرائع سے لیں، بے بنیاد باتوں پر یقین نہ رکھیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عمرہ زائرین پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ مملکت کو پندرہ روز کے لیے لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کوئی شخص مملکت سے باہر جا سکتا ہے اور نہ مملکت میں آ سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا، ہر گزرتے دن کے ساتھ درجنوں کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث سعودی حکام اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ مکہ میونسپلٹی کی جانب سے ایک اور فیصلہ لیا گیا ہے جس کے تحت میدان عرفات کو زائرین اور مقامی افراد کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ میونسپلٹی کے مطابق جبل رحمت کے میدان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر احتیاطی طور پر بند کیا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے واضح کیا ہے کہ زائرین کے علاوہ تفریح کی غرض سے آنے والے مقامی افراد پر بھی جبل رحمت میں داخلے کی عارضی پابندی ہو گی۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیل جانے کے بعد حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد نبوی شریف میں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کی سطح کو مزید بلند کر دیا ہے۔اس سلسلے میں مسجد نبوی کے اندر جراثیم کش مواد کے ساتھ صفائی کا عمل بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کام میں جدید ترین آلات اور مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مسجد نبوی میں پانی کے کولروں ، گلاسوں اور قالینوں کو دن بھر میں دس مرتبہ صاف کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح نماز کے لیے بچھے قالینوں کی صفوں کے درمیان 1.5 میٹر کا فاصلہ کر دیا گیا ہے تا کہ امراض کے پھیلاوٴ پر روک لگائی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.