چیف جسٹس آزاد جموںوکشمیر ، جسٹس چوہدری محمدابراہیم ضیاء کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں جاری تقریبات و دعوتوں کا سلسلہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر قومی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود

بدھ 18 مارچ 2020 21:43

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) چیف جسٹس آزاد جموںوکشمیر ، جسٹس چوہدری محمدابراہیم ضیاء کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں جاری تقریبات و دعوتوں کا سلسلہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر قومی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود کر دیا گیا۔اب پہلے کی طرح بڑی تقریبات اور ان میں کثیر تعداد میں شرکت کو انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی 31 مارچ2020کو ریٹائرمنٹ اور ان کی عدلیہ کے لیے تاریخی خدمات کے تناظر میں بڑے پیمانے پر عدلیہ ، وکلاء اور انصاف و قانون سے متعلقہ شعبہ جات بشمول سول سوسائٹی کی طرف سے بڑی تقریبات اور دعوتوں کا سلسلہ ایک ماہ سے عروج پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم کرونا وائرس پر قومی پالیسی کے تناظر میں چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے تمام بڑی تقریبات اور دعوتوں کے شیڈول کو انتہائی محدود کر دیا اور الوداعی ظہرانے اور عشائیہ دینے والے احباب کا شکریہ ادا کیا۔