مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص معروف پیر کا مرید نکلا

گزشتہ دنوں ناصر مدنی نے معروف پیر کے دم کرنے کے انداز کا مذاق اڑایا تھا جس کے بعد ان پر تشدد کیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 مارچ 2020 23:15

مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص معروف پیر کا مرید نکلا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 مارچ 2020ء ) مولانا ناصر مدنی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص معروف پیر کا مرید نکلا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا،ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں شدید دھمکیاں بھی دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا تھا۔آئی جی پنجاب کو ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی اور اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شخص اس معروف پیر کا مرید ہے جس کے دم کرنے کے انداز کا مذاق ناصر مدنی نے گزشتہ دنوں ایک بیان کے دوران اڑایا تھا۔

(جاری ہے)

تشدد کرنے والے افراد میں سےایک ملزم غلام ربانی کو پرانی تصاویر میں ایک معروف پیر صاحب کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ یہ پیر صاحب کے بہت بڑے مرید ہیں۔
غلام ربانی معروف پیر کے ساتھ
غلام ربانی معروف پیر کے ساتھ
خیال رہے کہ کچھ روز قبل علامہ ناصر مدنی نے اپنے ایک بیان میں ایک پیر کا مذاق اڑایا تھا اور انہیں پھونکوں والی سرکار کہہ کر مخاطب کیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وائرس چین میں پھیلا ہے، چین جاکر پھونکیں مارو، تمہاری پھونکیں اب کام نہیں آئیں گی تو کب آئیں گی۔ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ علامہ ناصر مدنی پر تشدد پیرصاحب کے ایماء پر کیا گیا ہے یا ان کے مریدوں نے جذبات میں آکر یہ قدم اٹھایا.