تھانہ کھنہ، چیکنگ کے دوران تین ملزمان گرفتار

جمعرات 19 مارچ 2020 13:44

تھانہ کھنہ، چیکنگ کے دوران تین ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر تھانہ کھنہ پولیس نے سرچ کی ایک کارروائی کے دوران تین ملزمان عدیل خان،ارشاد اور عثمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لیئے۔

(جاری ہے)

کارروائی ڈی ایس پی سردار غلام مصطفی کی نگرانی میں ایس ایچ او کھنہ مرزا گلفراز اور ان کی ٹیم نے کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :