پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ،جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،عتیق ڈوگر

عوام کا تعاون محفوظ معاشرے کی ضمانت ،ہمیں اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا،ایس ایچ اوکاہنہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2020 13:47

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) ایس ایچ اوتھانہ کاہنہ محمدعتیق ڈوگرنے کہا ہے کہ کرائم کی روک تھام کے حوالے سے کاہنہ پولیس شب وروز اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کا ر لا رہی ہے ، جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں کرائم کی شر ح میں خاطر خواہ کمی رونما ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سینئرصحافی غلام مصطفی بھٹی سے گفتگوکرتے ہوئے ایس ایچ اوکاہنہ نے کہا کہ عوام کا تعاون محفوظ معاشرے کی ضمانت ہے اور محفوظ معاشرہ بنانے کے لئے ہمیں اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس کی معیاری اور بہترین سروسز کی فراہمی پر یقین رکھتا ہوں،عتیق ڈوگرنے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لئے پر عزم ہے،عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،تمام پولیس اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ عوام کے مسائل تسلی سے سنیں،عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انکی ہر ممکن داد رسی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :