رایا،سرسوں،توریا،کینولا کی فصل برداشت کے قریبی مرحلہ میں داخل ہو گئی،3لاکھ 40ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشتہ فصل سے شاندار پیداوار حاصل ہونے کاامکان

جمعرات 19 مارچ 2020 13:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) رایا،سرسوں،توریااورکینولا کی فصل برداشت کے قریبی مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 3لاکھ 40ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشتہ فصل سے شاندار پیداوار حاصل ہونے کاامکان ہے ۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ گزشتہ سال فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں تقریباً 3لاکھ 77ہزار 652 ایکڑ رقبہ پر کینولا ، سرسوں ، توریا ، رایا کی فصل کاشت کی گئی تھی جہاں سے ایک لاکھ 48ہزار 357 ٹن پیداوار حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی موجودہ آبادی 22کروڑ کے قریب ہے جس میں روز بروز مزید اضافہ بھی ہوتا جارہاہے لہٰذا غذائی ضروریات بڑھنے کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ تیلدار اجناس کی کاشت کے رقبہ میں بھی اضافہ کیاجائے تاکہ ملک کی خوردنی تیل کی طلب کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوںنے بتایاکہ ملک میں خوردنی تیل کی قلت کے باعث اس کی درآمد پر اربوں روپے کا سالانہ زرمبادلہ خرچ کرنا پڑتاہے اسلئے اگر حکومت کاشتکاروں کیلئے مراعات کااعلان کرے تو نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے بلکہ ملکی غذائی ضروریات بھی بآسانی پوری کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :