ہٹیاں بالا‘ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرائی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعرات 19 مارچ 2020 16:20

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سرائی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیایو اے ای کی تنظیم ایس ایم بی آر کے تعاون سے سرائی مڈل سکول کی عمارت کا سنگ بنیاد وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے رکھا کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی خصوصی ھدایت پر سرائی سکول کے سنگ بنیاد کی تقریب کو انتہائی مختصر کر دیا گیا عوام علاقہ سرائی کی جانب سے چیئرمین سکول منیجمنٹ کمیٹی صاحبزادہ محمد عمران پزیر نے ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ سرائی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا جس میں ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی زاتی دلچسپی شامل ہے اس موقع پر صاحبزادہ محمد عمران پزیر نے ایس ایم بی ار کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا خواتین کی نمائندگی محترمہ کامران کنول کیانی نے کی انہوں نے بھی وزیر حکومت اور ایس ایم بی آر کا شکریہ ادا کیا آج کی یہ تقریب جو کہ کرونا وائرس کے خدشہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی مختصر کر دی گئی اس میں ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا سردار عبد الوحید نے شریک ہونا تھا ناگزیر وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے سرائی کمیونٹی نے ڈپٹی کمشنر سردار عبد الوحید کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اس خوشی کے موقع پر ہم ڈی سی صاحب کی کاوشوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی کوششوں کو تا حیات یاد رکھیں گے چیئرمین سکول منیجمنٹ کمیٹی صاحبزادہ محمد عمران پزیر نے صدر معلم بوائز مڈل سکول سرائی صابر اعوان کو ان کے مخلصانہ کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سرائی سکول کی عمارت کے لیے مطلوبہ رقبہ دینے پر ظفر کیانی کامران کنول کیانی اور ان کے پورے گھرانے کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :