پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے
کرونا وائرس کی عالمی وباء پاکستان میں صحت عامہ کیلئے ایک واضح چیلنج بن گیا ہے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں
جمعرات 19 مارچ 2020 18:04
(جاری ہے)
کروناوائر س کی علامات، اس سے تحفظ اور اس کے علاج سے متعلق معلومات کو مختلف زرائع سے تقسیم کیا جائے گا۔ پی پی اے ایف کے پارٹنر اداروں کے مقامی نمائندے ان علاقوں میں بیماری سے بچاؤ کے لئے درکار اقدامات کا عملی مظاہرہ کر کے دکھائیں گے۔ مقامی سطح پر آگاہی کے لئے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ تمام معلومات پی پی اے ایف کی آفیشل ویب سائٹ اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوں گی کیونکہ اپنے پارٹنر اداوروں اور مقامی لوگوں کا تحفظ اور ان کی خوشحالی پی پی اے ایف کی نمایاں ترجیحات میں شامل ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 63فیصد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے اور ان میں سے زیادہ تر کی تعلیم ، انٹرنیٹ یا اسمارٹ ڈیوائس تک رسائی ممکن نہیں ہے اس لئے ان کی معلومات انتہائی کم ہے۔ ان لوگوں کو حالات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ بیماری کے بارے میں تمام معلومات سمجھنے میں آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی زبان میں دستیاب ہو ۔
ملک میں ضرورت مند افرچ پر اخراجات کرنے والے بڑے زرائعوں میں شامل پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والا ایک صف اول کا ادارہ ہے۔ یہ ادارہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے جذبے کو اُجاگر کرتے ہوئے غربت کے کثیر الجہتی مسئلے کو حل کرتے ہوئے ملک میں معاشی اور معاشرتی تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پی پی اے ایف کے پاس پورے پاکستان میں رسائی موجود ہے۔ 130 ادارے پی پی اے ایف پارٹنر ہیں جو 100,000سے زائد دیہاتوں / قصبوں میں 133,000 کمیونٹی اداروں کے ساتھ جبکہ 137 تحصیلوں میں نچلی سطح پر 440,000 کریڈٹ / کامن انٹرسٹ گروپس کے تعاون سے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
-
دبئی لیکس میں آنے والی میری اہلیہ کی پراپرٹی 2017سے تھی ،پچھلے سال بیچ کر دوسری لی، برطانیہ میں بھی جائیدادیں ہیں‘ محسن نقوی
-
اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت 20 سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے
-
دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کی 3 ماہ میں مالی معاونت کی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.