Live Updates

کل سے موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 مارچ 2020 00:12

کل سے موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) کل سے موسم دوبارہ سرد ہو جائے گا، بادل خوب برسیں گے، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارشیں برسانے والا مغربی سسٹم ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔

بارشوں کے اس سسٹم کے باعث ملک کے 3 صوبوں میں بادل جم کر برسیں گے۔ ایران سے آنے والا نظام ملک بھر میں بارش برسائے گا۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں جمعہ سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کراچی میں بھی بادل جم کر برسیں گے جس سے موسم کسی حد تک سرد ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ختم ہونے والے بارشوں کے سسٹم کے باعث شمالی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم کافی حد تک سرد ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ماہرین موسمیات نے گزشتہ برس مون سون کے سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کے بعد ہی پیشن گوئی کی تھی کہ ملک میں رواں موسم سرما طویل ہو سکتا ہے۔ جبکہ موسم سرما کی شدت بھی زیادہ ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ دسمبر کے ماہ میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ریکارڈ توڑ سردی پڑی، جبکہ جنوری کے ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے تاحال سردی کی شدت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔
                                      
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات