آزادکشمیر میںگزشتہ24گھنٹوں میں کرونا وائرس کے شبہ میں 4نئے کیس موصول ہوئے ،محکمہ صحت آزاد کشمیر

کرونا وائرس کے شبہ میں40افراد کے افراد کے ٹیسٹ کرائے ،ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ،23افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ،،16کی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہو جائیگی

جمعہ 20 مارچ 2020 18:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر میںگزشتہ24گھنٹوں میں کرونا وائرس کے شبہ میں 4نئے کیس موصول ہوئے جن کے ٹیسٹ حاصل کر کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزNIHکو بھیج دیے گئے ہیں ۔ نئے رجسٹر ہونے والے کیسز میں2مظفرآباد،1باغ اورایک کوٹلی سے ہے ۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میںاب تک کل40افراد کے افراد کے ٹیسٹ کرائے ہیں جن میں سے 16کی رپورٹ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی جبکہ ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور23افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور ان میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران4نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ ابھی نہیں آئی ۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ انتظامیہ کے تعاون سے آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے اور اس سلسلہ میں کرونا کا شبہ ہونے کی صورت میں افراد کو قریبی قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :