روسی خاتون کی پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکن سے کی گئی شاہکارپچی کاری

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 20 مارچ 2020 23:43

روسی خاتون  کی  پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکن سے  کی گئی شاہکارپچی کاری

نینا کرنییٹسینا کا تعلق  ماسکو سے 850 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں   مار کاریے سے ہیں۔ ریٹائر نینا پچھلے  سات سالوں سے اپنے  گھر میں رنگا رنگ بوتلوں کے ڈھکنوں سے پچی کاری کر رہی ہیں۔
شوقیہ فنکارہ نینا   اس وقت تک اپنے گھر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں سے  30 سے زیادہ شاہکار بنا چکی ہیں۔ اُن کے کچھ شاہکار تو ایسے ہیں، جن کے مکمل ہونے میں 1 ہزار سے زیادہ ڈھکن استعمال  ہوئے ہیں۔

انہوں  نے  یہ فن پارے اپنے بھانجے کے  اصرار پر بنانے شروع کیے۔ پچی کاری کے شاہکار نمونے بنانے کے لیے  نینا کا بھانجا اُن کے لیے  انٹرنیٹ سے ٹکڑوں میں تصاویر ڈاؤن لوڈ کرتا اور وہ اان ٹکڑوں کو یکجا کر لیتی ۔پہلے وہ    پھلیوں سے پچی کاری کرتی تھیں لیکن جلد ہی بوتل کے ڈھکن استعمال کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

بوتل کے ڈھکنوں سے پچی کاری کرنے کے لیے بہت زیادہ ڈھکن چاہیے ہوتے ہیں۔

نینا مقامی  کچرے کے ڈھیر سے بھی بوتل کے ڈھکن اٹھا لیتی ہیں۔نینا کا کہنا ہے کہ وہ ڈھکن کی تلاش میں کچرے کے ڈھیر تک جانے سے بھی نہیں شرماتیں۔
نینا کے بنائے یہ شاہکار 2014 میں اس وقت  وائرل ہوئے جب ایک روسی بلاگر نے نینا کے مکان کے پاس سے گزرتے ہوئے ان کی تصاویر بنائیں۔
ان کے بنائے چند شاہکار آپ بھی دیکھیں۔


روسی خاتون  کی  پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکن سے  کی گئی شاہکارپچی کاری

متعلقہ عنوان :