ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج دسویں روز میں داخل

اتوار 22 مارچ 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج دسویں روز میں داخل ،ہم اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں حکومت ہماری ضروریات کوپورا کرے ،عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے ۔مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔وزیر اعظم آزادکشمیر سے صورت کا حا ل کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

، فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ ریاست کی خدمت کیلئے پیش پیش رہیں گے، ہمارا فرض اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم ڈاکٹر اس مشن میں سب سے آگے رہیں گے، اسی فرض کیلئے ڈاکٹر اسامہ نے سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود اس مشن پر چلتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گے، مگر انسانیت کیلئے ایک مثال چھوڑ گے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن صدر فہیم احمد گردیزی ،سیکرٹری جنرل عثمان محبوب اعوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ابھی تک اسپتالوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں ، ڈاکٹر رسک پر فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں اور اپنے فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ہمارے جو جائز مطالبات تھے ان پر آج بھی قائم ہیں مگر احتجاج سے بڑھ کر ہم نے جس مقصد کیلئے اس شعبہ کو چنا ہے وہ صرف اور صرف انسانیت ہے ، ڈاکٹر ز اپنے فرائض سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے تاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ حفاظتی سامان کیلئے فوری پر اقدامات اٹھائیں، یہ وبائی مرض ہے جس کا کنٹرول صرف احتیاط سے ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :