گڑھی دوپٹہ کرونا وائرس کی روک تھام، انجمن تاجران کی ساتھ انتظامیہ کی میٹنگ، بازار کو تین روز کے لیے بند کرنیکا فیصلہ

اتوار 22 مارچ 2020 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) گڑھی دوپٹہ کرونا وائرس کی روک تھام، انجمن تاجران کی ساتھ انتظامیہ کی میٹنگ، بازار کو تین روز کے لیے بند کرنیکا فیصلہ، میٹنگ میں نائب تحصیلدار ممتاز عباسی، صدر تحریک تحفظ حقوق آزادکشمیر عمراعوان،سیاسی شخصیت کیپٹن ریٹائرڈ افضل اعوان،ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی طارق عباس ڈار،انجمن تاجران گڑھی دوپٹہ شریف عباسی، صدر تحریک تحفظ حقوق آزادکشمیر جہلم ویلی چوہدری شہزادیعقوب ایڈووکیٹ، تاجررہنماوں نذیرعباسی،آفتاب سلہریا، شیخ راشد علی زمان، خواجہ غلام نبی، ابراہیم کیانی، نسیم عباسی، معظم مغل، چوہدری عجائب سمیت دیگر نے شرکت کی، نائب تحصیلدار ممتاز عباسی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی فیصلے کے مطابق بازار کو تین روز کے لیے بند کرنیکا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے آپ تاجروں اور سول سوسائٹی کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ کرونا وائرس کی روک تھام اور انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جاسکیں، اس موقع پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک تحفظ حقوق آزادکشمیر محمد عمر اعوان نے کہاہے کہ وبائی مرض سے بچاو کے لیے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کرینگے تاہم حکومت آزادکشمیر، انتظامیہ دھیاڑی دار طبقہ کی مشکلات کا ادراک کرئے، حکومت اپنی طرف سے یا مخیر حضرات سے ایسے لوگوں کی معاونت کے لیے اقدامات کرئے، کیونکہ جو لوگ دن کو مزدوری کرکے شام کو بچوں کے لیے روٹی کا انتظام کرتے ہیں، ان لوگوں کی مشکلات کا حل کیا جائے، انجمن تاجران کے صدر شریف عباسی سمیت دیگر تاجروں نے انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :