اٹلی کے روم ایئرپورٹ پر پھنسے 130 پاکستانیوں کو اٹلی میں واپس انکے گھروں میں پہنچا دیا گیا

اتوار 22 مارچ 2020 22:30

اٹلی کے روم ایئرپورٹ پر پھنسے 130 پاکستانیوں کو اٹلی میں واپس انکے گھروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) اٹلی کے روم ایئرپورٹ پر پھنسے 130 پاکستانیوں کو اٹلی میں واپس انکے گھروں میں پہنچا دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے نے روم ائیرپورٹ پر محسور 130 پاکستانیوں کو اٹلی کے مختلف شہروں میں گھروں کو واپس جانے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانہ اٹلی کے مطابق سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے اٹلی کے مختلف شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا۔پاکستانی سفارتخانہ اٹلی نے کہا ہے کہ ہم اٹلی میں موجود کمیونٹی رہنماوں، اطالوی حکام اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے بے حد مشکور ہیںجنہوں نے مشکل کی اِس گھڑی میں مکمل لاک ڈاون کے باوجود ہماری مدد کی۔ ہم اپنی کمیونٹی کے صبر اور تعاون کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :