سرگودھا میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

پیر 23 مارچ 2020 12:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2020ء) سرگودھا میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے جن کی معتیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائے سپرد کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بھلوال کوٹمومن روڈ پر کامرس کالج کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو کر جان بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

متوفی نوجوان بلال بھلوال سے موٹر سائیکل پر چک 9 لوکڑی جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا۔سرگودھامیں بھیرہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار ہائی ایس بھیرہ سے جھاوریاں جاتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں موٹڑ سائیکل سوار ناصر شدید زخمی ہوا.جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیاپولیس نے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔