سینیٹر سراج الحق کا امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید سے ٹیلی فونک رابطہ ،

الخدمت کی سرگرمیاں اورحیدرآباد کی صورتحال معلوم کی

پیر 23 مارچ 2020 19:19

سینیٹر سراج الحق کا امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید سے ٹیلی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید سے ٹیلی فونک رابطہ ، الخدمت کی سرگرمیاں اورحیدرآباد کی صورتحال معلوم کی ، حافظ طاہر مجید نے بتایا کہ حیدرآباد کے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام اپنی ذزمہ داریاں نبھارہے ہیں ، جماعت اسلامی ان کے ساتھ تعاون کررہی ہے جبکہ اسپتالوں میں علاج ومعالجے میں بھی تعاون کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ الخدمت حالات سے نبرد آزما ہو نے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔ الخدمت کے ذمہ داران نے ضلعی انتظامیہ اور اسپتالوں کی انتظامیہ سے مل کر انہیں اپنا تعاون پیش کیا ہے ۔الخدمت کے مراکز سے شہریوں کو مفت ماسک دیئے گئے ہیں اور دیگر امدادی اشیاء بھی فراہم کی گئیں ہیں جبکہ مفت فلٹر پانی بھی مہیا کیا گیا ہے سینیٹر سراج الحق نے ضلعی امیر اور الخدمت حیدرآباد کے سرپرست حافظ طاہر مجید کو ہدایت دی کہ طویل لاک ڈاؤن کی صورت میں یومیہ دھاڑی والے اور مستحق افراد کا خیال رکھا جائے اور ایسے لوگوں کی پوری دل جمعی سے مدد کی جائے۔