آزادکشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16 مشتبہ نئے کیس درج

پیر 23 مارچ 2020 22:43

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 16مشتبہ نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 60 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 40 کے نتائج آچکے ہیں اور 39 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہے۔

20کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میںموصول ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کا عملہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر موجود ہے اور انتظامیہ کے تعاون سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :