آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی 03ہفتوںکے لیے مکمل لاک ڈاون کافیصلہ

ایمرجنسی صورتحال میں تمام محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں،میڈیانمائندگان قومی آزمائش کی اس گھڑی میںلوگوںکوآگاہی فراہم کرنے میںتمام ترتوانائیاںبروئے کارلائیں،سب لوگ سنجیدگی کامظاہرہ کریںتب ہی اس مشکل وقت کامقابلہ کیاجاسکتاہے ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی ڈاکٹرعمراعظم

پیر 23 مارچ 2020 22:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایات کی روشنی میںڈپٹی کمشنرکوٹلی ڈاکٹرسردارعمراعظم کی زیرصدارت اجلاس میںمورخہ23 مارچ رات12بجے سے آزادکشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میںبھی 03ہفتوںکے لیے مکمل لاک ڈاون کافیصلہ کیاہے۔ اس موقع پرایس ایس پی کوٹلی راجہ محمداکمل ،ڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ایم ایس ڈاکٹرسردارنصراللہ خان کے علاوہ میڈیانمائندگان کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

اجلاس میںڈی ایچ اوسیدشفقت حسین شاہ،ایم ایس ڈی ایچ کیوسردارنصراللہ خان نے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم کوموجودہ صورتحال کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اورمستقبل کی پالیسی کی حوالے سے تفصیلابریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی صورتحال میں تمام محکمہ جات اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیںمیڈیانمائندگان قومی آزمائش کی اس گھڑی میںلوگوںکوآگاہی فراہم کرنے میںتمام ترتوانائیاںبروئے کارلائیںسب لوگ سنجیدگی کامظاہرہ کریںتب ہی اس مشکل وقت کامقابلہ کیاجاسکتاہے انہوںنے کہاکہ آج سے پورے ضلع میںتین ہفتوںکے لیے لاک ڈائون ہوگا۔

عوام کے غیر ضروری سفر کرنے اور گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند رکھی جائیگی صرف کھانے پینے اور سامان لانے والی ٹرانسپورٹ کو اجازت ہوگی عوام کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے۔لاک ڈاؤن کے دوران بین الصوبائی،بین اضلاعی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

ہر قسم کے اجتماعات،مذہبی محفل،ہوٹلز،شاپنگ مالز،شادی ہالزبھی بند رہیں گے تاہم کھانے پینے اور میڈیکل سٹورزکھلے رہیں گے۔اشیاء خوردونوش،گوشت،سبزی،دودھ،فروٹ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ایس ایس پی راجہ محمداکمل نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایا ت پرسختی سے عمل کریںضلع کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران عملہ سے تعاون کریںبیرون ممالک سے آنے والے افرادفورا اپناطبعی معائنہ کروائیںتاکہ وائرس مزیدنہ پھیل سکے۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم اورایس ایس پی راجہ محمداکمل نے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکی ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس جیسے موذی مرض کی روک تھام کے لیے اور عوام کو اس مرض سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہیں غیر ضروری لوگوں سے میل جول نہ رکھیں چونکہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے اس کے لیے صرف احتیاطی تدابیریں ہیں۔

متعلقہ عنوان :