پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں،کرونا وائرس کو مل کر شکست دیں گے‘اسلم اقبال

قوم پر آزمائش کا وقت ہے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں سرخرو ہونا ہے‘صوبائی وزیر

منگل 24 مارچ 2020 19:01

پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں،کرونا وائرس کو مل کر شکست دیں گے‘اسلم اقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) کرونا وائرس کو مل کر شکست دیں گے۔ پاکستانی ایک بہادر قوم ہیں، ہر مشکل گھڑی کا استقامت سے مقابلہ کیا، کرونا وائرس کی عالمی وبا کا بھی ہمت اور حوصلہ سے مقابلہ کرناہے۔یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ قوم پر آزمائش کا وقت ہے اور ہمیں آزمائش کی اس گھڑی میں سرخرو ہونا ہے۔

عوام خوف میں مبتلا ہو نے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد کریں کیونکہ کرونا وائرس کیموذی مرض کو بھگا نے کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپناکردار اداکرناہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کرونا وائرس کے تدارک کیلئے ہر ضروری قدم اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

صوبے میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ بھی اس وبا کے پھیلاؤکے روک تھام اور عوام کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ عوام بھی کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں اور غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ اشیاء ضرور یہ، پھل، سبزیوں کی معمول کے فراہمی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کمزور طبقات کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت ہر ممکن مددیگی۔