جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی جانب سے کورونا سے بچائو کے حفاظتی انتظامات کیلیے رضاکار دینے کا اعلان

ماسک اور پمفلٹ تقسیم. افراتفری اور بیروزگاری سے بچائو کے لئے کورونٹائین اور وبائی مراکز میں روزگار دیا جائے،:جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری.

منگل 24 مارچ 2020 22:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی جانب سے کورونا سے بچائو کے حفاظتی انتظامات کیلیے رضاکار دینے کا اعلان، ماسک اور پمفلٹ تقسیم،جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری کا کہنا ہے کہ افراتفری اور بیروزگاری سے بچائو کے لئے کورونٹائین اور وبائی مراکز میں روزگار دیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کی ہدایت پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو 500 پانچ سو رضا کار کورونا کے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کیلئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے مختلف علاقوں میں ماسک اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے اور وبا سے بچائو سے آگاہی مہم بھی چلائی،انہوں نے کہا کہ جب بھی انتظامیہ رضاکاروں کو طلب کریگی رضاکار اور سالار دئے جائیں گی.اس سلسلے میں ضلعی سالار میر حسن برڑو نے رضاکارانہ کام کرنے لیئے رضاکاروں کی لسٹ تیار کر لی ہے ڈاکٹر اے جی نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد یعنی نو کروڑ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں چین میں لاکھوں آبادی کو کرطینہ میں رکھ کر انکو گھروں تک کھانے پینے کا سامان پہنچاکر انسانی المیے سے بچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا کی وجہ سے ایک ارب آبادی سے زیادہ آبادی لاک ڈائون کی زندگی بسر کر رہی ہے اور کربوں ڈالروں کا دنیا میں معیشت کو نقصان ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی بیچینی اور بیروزگاری کو روکنے کیلئے لوگوں کو وبائی مراکز میں روزگار فراہم کرکے افراتفری سے بچایا جائے۔