
حکومت نے2 اپریل تک اندرون ملک تمام پروازیں معطل کردیں
ہرقسم کی چارٹرڈ پروازیں اور نجی مسافرطیارو ں پر پابندی عائد ہوگی، تاہم کارگو اور خصوصی پروازوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ایوی ایشن ڈویژن
ثنااللہ ناگرہ
منگل 24 مارچ 2020
21:47

(جاری ہے)
ٹرینوں پر لاک ڈاؤن کا اطلاق تمام ایکسپریس ٹرینوں اور برانچ لائینوں پر چلنے والی مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔
جبکہ فریٹ اور گڈز ٹرینوں کو آمد وفت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ٹرین لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں چلنے والی تمام مسافر ٹرینیں منگل کی رات بارہ بجے بند کرردی گئی ہیں جبکہ وہ ٹرینیں جو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لئے ریلوے ٹریک پر رواں دواں ہیں۔ انہیں آج بروز بدھ منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد بند کردیا جائے گا۔ ٹرین کی بندش کے فیصلے کا اطلاق 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پاکستان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ لاہور میں کورونا وائرس کا متاثرہ ایک مریض چل بسا، جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 916 ہوگئی ہے، سندھ میں 407، پنجاب میں 265، خیبرپختونخوا میں 38 افراد کرونا کا شکار ہوئے جبکہ بلوچستان میں 110، اسلام آباد میں 15، گلگت میں 80 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال کو دیکھا جائے تو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 5 سے زائد ہوگئی ہے۔ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسی طرح ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے نزدیک 24 گھنٹے میں 85 فیصد کیسز یورپ اورامریکا میں رپورٹ ہوئے، امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ امریکا عالمی وباء کا نیا مرکز بن سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.