سپین میں کورونا وائرس کے 6600 نئے کیسزکی تصدیق

منگل 24 مارچ 2020 23:59

سپین میں کورونا وائرس کے 6600 نئے کیسزکی تصدیق
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) سپین میں ایک روز میں مہلک کورونا وائرس کے 6600 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 39 ہزار 673 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے سپین میں ہلاکتوں کی یومیہ تعداد400سے زائد ہوگئی ہے۔ مہلک کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا ہے اسsور 16 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ وائرس سے دنیا بھر میں 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :