
شاہدرہ ،ایل پی جی ٹینکر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ،خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اورکئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
آتشزدگی کے نتیجے میں 10افراد جھلس کر زخمی ،2کی حالت تشویشناک ،دھماکے کی آواز کئی کلو دور تک سنی گئی ،خوف و ہراس پھیل گیا آسمان کو چھوتے آگ کے شعلے اوردھویں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے تھے،کئی گھنٹوںکی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا
بدھ 25 مارچ 2020 12:20

(جاری ہے)
دھماکے کی آواز اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ جبکہ آگ کے شعلے آسمان کو چھوتے رہے جبکہ اورپورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ٹریفک وارڈن سمیت 10افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میںزخمیوں میں 40 سالہ زرین، 45 سالہ عظیم، 65 سالہ زاہد عباس، 29 سالہ محمد افضل، 30 سالہ اخلاق، 30 سالہ ناصر، 50 سالہ محمد شریف، 32 سالہ عالمگیر، 35 سالہ اشتیاق احمد اور 18 سالہ شہزاد شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک مریض زاہد عباس کا جسم 100 فیصد جبکہ دوسرا مریض کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تمام مریضوں کا جسم 50 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.