کورونا وائرس، بلوچستان حکومت نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ مائیکرو بائیو لوجی کے ماہرین و پروفیسرز کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 25 مارچ 2020 13:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامعہ بلوچستان کے شعبہ مائیکرو بائیو لوجی کے ماہرین و پروفیسرز کی خدمات حاصل کر لی، سربراہ جامعہ کی منظوری سے بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے سربراہ، پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پانچ اسسٹنٹ پروفیسرز سمیت بارہ فیکلٹی اراکین کی خدمات حکومت کے سپرد کر دی گئیں، شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے یہ افسران کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں محمکہ صحت بلوچستان کی رہنمائی و معاونت کریں گے ، جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار ولی الرحمن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان کی درخواست پر شعبہ مائیکرو بائیو لوجی کے چیئرپرسن ڈاکٹر فضل الرحمن، فیلکٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل، اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر عبدالودود ، ڈاکٹر ممتاز بلوچ ، لیکچرار ڈاکٹر کفایت اللہ، محمد نعیم، مصور خان ، محترمہ گل مکئی، محترمہ ناجیرہ اور ارسلان خان کی خدمات صوبائی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جو محکمہ صحت کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔