نواز شریف کے دل کا آپریشن آئندہ ہفتے متوقع ہے،شہباز شریف

نوازشریف نے آپ سب کے لیے بہت دعاوں اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2020 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ نوازشریف کے دل کا انتہائی اہم اور حساس آپریشن ہونا ہے جو آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کے علاج اور اس ضمن میں انتظامات میں مصروف عمل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ نوازشریف کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم مرحلہ ہے، نوازشریف نے آپ سب کے لیے بہت دعاوں اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے نواز شریف کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف موجودہ صورتحال پر انتہائی دکھی ہیں، نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم کو مشکل اور ان صبرآزما حالات کا سامنا ہے۔انہوں نے اجلاس میں لوگوں سے درخواست کی کہ نواز شریف کی صحت کاملہ کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔