آزادکشمیر میں 54135فیس ماسک ، 90سیفٹی سوٹس ،3711گلوز،620گائون ، 36بوتل ڈیٹول، 782ماسکN-95 تقسیم کردیئے گئے، سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی

بدھ 25 مارچ 2020 18:05

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر بھر میں اب تک 54135 فیس ماسک ، 90سیفٹی سوٹس ،3711گلوز،620گائون ، 36بوتل ڈیٹول، 782ماسکN-95 تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع مظفرآباد میں5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس ،400گلوز ،100گائون ،12ڈیٹول ،100ماسک N95 ،ضلع جہلم ویلی میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس ،400گلوز ،100گائون ،12ڈیٹول،100ماسک N95 ، ضلع نیلم میں میں5000فیس ماسک ،5سیفٹی سوٹس ،400گلوز ،100گائون ،12ڈیٹول ،100ماسک N95 ،راولاکوٹ میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس ، ضلع باغ میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس،200گلوز ،100گائون ،100ماسکN95 ،ضلع حویلی میں 5000فیس ماسک ،5سیفٹی سوٹس،ضلع سدھنوتی میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس،ضلع کوٹلی میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس،ضلع میر پور میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس،ضلع بھمبر میں 5000فیس ماسک ،10سیفٹی سوٹس،جبکہ مختلف دفاتر جن میں محکمہ صحت عامہ ، اکائونٹنٹ جنرل آفس ، مختلف وزارتیں، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ،چیف سیکرٹری آفس ، سیکرٹریٹ صحت عامہ ،لوکل گورنمنٹ ، میونسپل کارپوریشن ، محکمہ پولیس ، انتظامیہ ، محکمہ خوراک اور میڈیا میں بھی یہی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :