اب تک کرونا وائرس کے 77 ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 53 کے نتائج آچکے اور 52 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی،محکمہ صحت آزادکشمیر

بدھ 25 مارچ 2020 23:00

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 77 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 53 کے نتائج آچکے ہیں اور 52 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

24کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایمزمظفرآباد، سی ایم ایچ مظفرآباد، راولاکوٹ، ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا، نیلم، باغ، حویلی، سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی اور نیو سٹی میرپور میں آئسولیشن وارڈز قائم کر APP/SZSدیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :