آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 12مزید مشتبہ کیسز

بدھ 25 مارچ 2020 23:05

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے 12 مزید مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن کے ٹیسٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 77 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 53 کے نتائج آچکے ہیں اور 52 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہے۔

24کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایمزمظفرآباد، سی ایم ایچ مظفرآباد، راولاکوٹ، ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا، نیلم، باغ، حویلی، سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی اور نیو سٹی میرپور میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :