جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نے انتشار پید کیا ،نفیسہ شاہ

عمران خان کا پارلیمانی کانفرنس سے فرار سوالیہ نشان ہے ، بیان

بدھ 25 مارچ 2020 23:08

جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نے انتشار پید کیا ،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نے انتشار پید کیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان کا پارلیمانی کانفرنس سے فرار سوالیہ نشان ہے ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ حیران کن بات ہے وزیر آعظم میں لاک ڈاون اور کرفیو کے فرق کی تمیز نہیں ۔انہوںنے کہاکہ قوم عمران خان کی غیر سنجیدگی نوٹ کر رہی ہے ۔