ٹریفک وارڈنزکی محکمانہ پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس

بدھ 25 مارچ 2020 23:40

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے تاکہ وہ زیادہ جوش و جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرسکیں۔ اسی سلسلے میں ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبے کے پانچ ریجنز کے وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس میںمختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے اور اجلاس کے اختتام پر 86وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر محکمانہ ترقی کی منظوری دی گئی۔پروموٹ ہونے والے وارڈنز میں سے 41کا تعلق لاہور، 22فیصل آباد،4 گوجرانوالہ، 12ملتان جبکہ راولپنڈی ریجن کے 7وارڈنز شامل ہیںجنہیںپروموشن بورڈ میں شامل افسرا ن نے گریڈ 14سے گریڈ 16میں سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدوں پر ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :