عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے

اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ سکورننگ کے لئے سیاست نہ کریں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، زندگیوں کے تحفظ کیلئے مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ زرتاج گل

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو روکنے کے لیے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، اس پر سیاست کرنے کی بجائے ملک میں مہلک وباء کو روکنے کیلئے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، حکومت وباء پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوششیں اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کو روکنے کیلئے حکومت کے بروقت اقدامات کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی پوائنٹ سکورننگ کرنے کیلئے اس مسئلے پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ زرتاج گل نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے مصافحہ کرنے سے گریز کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں، وزیر اعظم عمران خان نے بھی عوام کو وباء سے بچنے کیلئے سیلیف آئیسولیشن کی ہدایت کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈائون سے ملک میں سنگین مضمرات پیدا ہوں گے۔