سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے قائم مقام پادری نے چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے شادی کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 مارچ 2020 23:55

سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے قائم مقام پادری نے چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ ..
نیویارک کے ایک جوڑے نے  گلی میں ہونے والی اپنی شادی پر سماجی فاصلے کو برقرار رکھا۔ شادی کی اس تقریب میں یہ جوڑا نیچے گلی میں کھڑا تھا جبکہ قائم مقام پادری   رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر موجود  اپارٹمنٹ کی کھڑکی میں موجود تھے۔
ریلے جیننگز اور امانڈ ویلر کا کہنا ہے کہ اُن کی شادی اکتوبر میں ہونا تھی۔ انہیں لگتا  ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہونگے۔

اسی لیے انہوں نے جمعرات کو نیویارک سٹی میرج بیورو سے میرج لائسنس حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

(جاری ہے)

اُن کا منصوبہ اُس وقت کھٹائی میں پڑ گیا جب اگلے دن میئر بل ڈی بلاسیو نے کووڈ -19 عالمگیر وبا کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔
انہوں نے سوچا کہ  اب وہ اپنے دوست میٹ ولسن کی خدمات حاصل کریں جوشادی کرانے کے لیے  لائسنس یافتہ قائم مقام پادری ہیں۔انہوں نے  مین ہٹن کے مضافات میں واشنگٹن ہائٹس  میں واقع ولسن کے اپارٹمنٹ کے باہر شادی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ولسن نے شادی کی اس تقریب میں اپنے چوتھی منزل کے اپارٹمنٹ میں کھڑے ہو کر قائم مقام پادری کے فرائض سر انجام دئیے۔جب کہ رہائشی عمارت کے مکینوں نے بھی کھڑکیوں میں کھڑے ہو کر شادی میں شرکت کی۔