سعودی عرب کے کنسرٹ ہال کو آئینے سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 25 مارچ 2020 23:55

سعودی عرب کے کنسرٹ ہال کو آئینے سے بنی  دنیا  کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز ..
سعودی میں حال ہی میں تعمیر کی گئی ایک عمارت کو گینیز ورلڈ  ریکارڈ میں درج کیا  گیا ہے۔ یہ آئینوں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے۔
العلا میں واقع مرایا کنسٹرٹ ہال کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں آئینوں سے بنی دنیا کی سب سے بڑی مکعب نما عمارت کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس عمارت کا رقبہ 31,955 مربغ فٹ ہے۔
اس عمارت کے ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس کی بیرونی سطح کو آئینوں سے بنانے کا مقصد ارد گرد کے صحرا کے قدرتی حسن کو اجاگر کرنا ہے۔
500 نشتوں کے اس کنسرٹ ہال کو فن کے مظاہروں، کاروباری کانفرنسوں اور دوسری تقریبات کے لیے بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :