وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد میں قائم 50 بستر پر مشتمل کورونا وائرس آئسولیشن سنٹر کا دورہ

ْمتعدی امراض کے ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا، چیئرمین این ڈی ایم اے نے منصوبے پر بریفنگ دی

جمعرات 26 مارچ 2020 13:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قائم کردہ 50 بستروں پر مشتمل کورونا وائرس آئیسولیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو آئسولیشن سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں آئسولیشن سنٹر اور متعدی امراض کے ہسپتال کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیر اعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی۔

یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قائم کردہ50 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد بھی موجود تھے۔