کورونا وائرس کے پیش نظر موٹرویز کو بند کر دیا گیا

مال برادر، اشیائےخوردونوش والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ داخلے کی اجازت ہو گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 مارچ 2020 13:27

کورونا وائرس کے پیش نظر موٹرویز کو بند کر دیا گیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25مارچ2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کا ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔موٹر وے پر مسافر برادر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ۔ مال برادر، تیل کی ترسیل اور اشیائے خوردونوش والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ مال برادر، اشیائےخوردونوش والی گاڑیوں کو کم عملے کے ساتھ داخلے کی اجازت ہو گی۔

موٹروے پولیس کے مطابق نجی گاڑیوں کو دو افراد تک سفر کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گہا تھا۔کیونکہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے۔کورونا وائرس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا گیا تاہم ماہرین کی جانب سے بار بار لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی کرونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے نقصانات کا اندازہ اٹلی کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بھی طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بار بار ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔ شہریوں کی جانب سے کورونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ،کئی شہروں میں لوگ گھروں سے باہر دکھائی دئیے اور دوسرے شہروں کا سفر کرتے رہے تاہم اب موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں بتایا گیا کہکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی سائوتھ ریجن موٹروے ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کی ہدایت پر موٹروے پولیس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم ملازمین کے لیے موثر انسدادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،سائوتھ ریجن کے تمام زونل، سیکٹر اورفیلڈ سطح کے دفاتر کے اندر غیر معمولی احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں،جس میں دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ماسک کی فراہمی، لال کاربولک سوپ برائے ہینڈ واش کی فراہمی،باورچی اور ہیلپرکو ڈسپوزل گلوبز کی فراہمی، دفاتر، رہائش گاہ میں اسپرے، تمام پٹرولنگ گاڑیوں کے اندر وٹامن سی کی ادویات کی فراہمی، مختلف ٹول پلازہ ،بریفنگ پوائنٹ پر مسافروں کو اور گاڑی کے عملے کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے انسدادی تدابیر اختیار کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی بریفنگ جیسے اقدامات شامل ہیں۔