رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کرونا کی وباء پاکستان میں پھیلی،فواد چوہدری

اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، وفاقی وزیر

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) وفاقی وزیر ساننس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کرونا کی وباء پاکستان میں پھیلی،اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دیناتباہی ہے۔