
(آج)ایک دن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان سرحد کھول دی جائے ، چین کی پاکستان سے درخواست
چین کے خودمختار علاقے شنجیانگ ایغور کے گورنر طبی اشیا گلگت بلتستان کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں،چینی سفارتخانے کا مراسلہ
جمعرات 26 مارچ 2020 14:05
(جاری ہے)
مراسلے کے مطابق گورنر نے 2 لاکھ عام فیس ماسکس، 2 ہزار این-95 فیس ماسکس، 5 وینٹیلیٹرز، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 2 ہزار ڈاکٹروں اور طبی عملے کے استعمال میں آنے والے حفاظتی لباس عطیہ کیے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کی شنجیانگ خطے کے گورنر سے صوبے میں کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے کی گئی درخواست کے جواب میں یہ عطیہ فراہم کیا جارہا ہے۔چینی سفارتخانے کا خط میں کہنا تھا کہ سامان 27 مارچ صبح 9 بجے پاکستانی وقت کے مطابق خنجراب پاس کے ذریعے گلگت بلتستان کو فراہم کیے جانے کے لیے تیار ہے۔خط میں کہا گیا کہ اس لیے درخواست ہے کہ اس تاریخ کو سرحد عارضی طور پر کھول دی جائے اور اس سلسلے میں یہ تجویز ہے کہ پاکستانی حکام اس بات پر راضی ہوں اور مذکورہ تاریخ سے قبل تمام تیاریاں کرلیں تا کہ تمام سامان بآسانی پہنچایا جاسکے۔خط میں کہا گیا کہ سامان پہنچانے کے لیے ایک ٹرک اور ضروری سامان برداروں کی ضرورت ہے تاکہ سامان اتارا جاسکے۔خیال رہے کہ 1985 کیسرحدی پروٹوکول سمجھوتے کے تحت خنجراب پاس نومبر کے اواخر سے اپریل تک بند رہتا ہے، اس سرحد کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں انجام پاتی ہیں جو پاکستان اور چین کے درمیاں واحد زمینی راستہ ہے اور سست ڈرائی پورٹ کے نام سے بھی معروف ہی.دوسری جانب اس بارے میں گلگت بلتستان حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل لاجسٹک سیل، کسٹم ڈپارٹمنٹ اور فیڈرل انٹیلی جنس ایجنسی سمیت متعلقہ وفاقی اداروں نے گلگت بلتستان حکومت کو تجویز دی ہے کہ یہ سامان سی-ون 30 طیارے کے ذریعے لایا جاسکتا ہے کیوں کہ صرف ایک روز کے لیے انتظامات کرنا مشکل ہے کیوں کہ اس بات کا کوئی امکان موجود نہیں کہ خنجراب پاس یکم اپریل سے کھول دیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
-
تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا، منگلا قریب ہے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.