
بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا "ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ سیل" کے اجلاس سے خطاب تمام پاکستانی سفارتخانوں کو، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت اجلاس میں زائرین کی مرحلہ وار جلد واپسی، بیرون ملک موجود پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لانے اور دیگر امور پر غور کیا گیا
جمعرات 26 مارچ 2020 14:45
(جاری ہے)
دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارتخانوں کے ذریعے ،کرایسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی پاکستانی کمیونٹی کی شکایات /مشکلات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سعودی عرب اور ایران میں موجود زائرین کی مرحلہ وار جلد واپسی کے طریقہ کار پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لانے کے آپشن کو بھی زیر غور لایا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستانی سفارت خانے، آگے بڑھ کر جذبہ حب الوطنی کے تحت اس مشکل وقت میں پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.