
کئی روز تک مندی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی
کے ایس ای 100 انڈیکس 28 ہزار 54 پوائنٹس پر آگیا
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 مارچ 2020
15:18

(جاری ہے)
صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈپٹی ہیڈ آف ریسرچ علی اصغر پونا والا کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں آج ریلیف ریلی نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ قیمتوں کے متلاشیوں کو مارکیٹ کے شرکا کے حق میں پالیسی اقدامات کے سلسلے میں ریلیف ملا ہے جہاں قرضوں کی مالی اعانت کی حدوں میں اضافہ اور ٹیکس اقدامات میں کمی کو لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے کے لیے دیکھا گیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں، فوڈز، سیمنٹ اور بجلی کے شعبوں سمیت وسیع البنیاد شعبے کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینچ مارک شرح میں حالیہ کمی کے بعد سرمایہ کار ایکویٹی کی جانب بڑھ رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ’سرمایہ کار بینکنگ شعبے میں نرمی کے بارے میں وضاحت کے منتظر ہیں جہاں ابتدائی اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بینکوں/ ڈی ایف آئی کو مارک اپ ادائیگیوں اور قرضوں کی تنظیم نو میں کچھ ریلیف دینے کی اجازت دی جاسکتی ہے.واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مختلف صوبوں اور علاقوں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کے اعلان اور آرمی کو طلب کیے جانے کے ایک روز بعد ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیاتھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار ایک سو پوائنٹس کم ہوگیا تھا. منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 826 پوائنٹس پر جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 928 پوائنٹس گرکیا تھا پچھلے 3 ہفتوں میں 7مرتبہ ہے کہ کاروبار کو شدید مندی کے باعث روکنا پڑا.خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں پچھلے ہفتے کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ گزرنے والا ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے ڈراﺅنا خواب تھا جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5 ہزار 393 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور تاریخ کی سب سے شدید مندی کو ظاہر کیا.گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 15 فیصد کمی آئی جو دسمبر 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد شرح کے لحاظ سے سب سے بڑی کمی تھی پاکستانی مارکیٹ تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثر ہورہی جہاں کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا وہیں سرمایہ کار بھی مارکیٹ سے اپنا پیسہ نکال کر محفوظ جگہ منتقل کر رہے ہیں. رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سرمایہ کار انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں لاک ڈاﺅن اور اہم شہروں میں دفاتر بند ہونے سے صنعتی و معاشی اثرات مرتب ہونے سے متعلق تشویش تھی.واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے جہاں عالمی اسٹاک مارکیٹ پر اثرات پڑے وہیں پاکستان میں بھی اس عالمی وبا کے آنے کےبعد سے مارکیٹ بدترین صورتحال سے دوچار ہے.گزشتہ 3 ہفتوں میں مارکیٹ میں تقریباً ہر روز ہی مندی نظر آئی اور اب ملک کے مختلف صوبوں خاص طور پر سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مکمل لاک ڈاﺅن کے اثرات مارکیٹ پر پڑتے نظر آرہے ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.