برطانوی مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس انڈین پریمیر لیگ کیلئے تیاری میں مصروف

جمعرات 26 مارچ 2020 15:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر بین سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ کیانعقاد کے لیے پرامید ہیں اور وہ اس میں شرکت کے لیے پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے باعث انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن جو 15 اپریل تک تاخیر کا شکارہے لیکن ابھی تک منسوخ نہیں کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت میری تمام تر توجہ اگلی مسابقتی کرکٹ آئی پی ایل پر مرکوز ہے جس کے لئے وہ پریکٹس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دنیا بھر میں وبائی امراض کورونا وائرس کے پھیلا? کے باعث منگل کو ہندوستان کو تین ہفتوں تک مکمل لاک ڈاون کردیا گیا تھا۔ 28 سالہ بین سٹوکس آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے 13 انگلش کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن 29 مارچ کو شیڈول تھا جو کورونا وائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔ اسی وبائی بیماری کے باعث اس سے قبل انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ کاونٹی سیزن کم سے کم مئی کے آخر تک شروع نہیں ہوسکے گا۔ سٹوکس کو 63 ٹیسٹ، 95 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔