پی آئی اے کی برطانیہ اور کینیڈا کیلئے پروازیں بحال کی تیاری ،

پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی نے سوالات کھڑے کرددئیے

جمعرات 26 مارچ 2020 19:22

پی آئی اے کی برطانیہ اور کینیڈا کیلئے پروازیں بحال کی تیاری ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور کینیڈا کیلئے پروازیں بحال کی تیاری پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی نے سوالات کھڑے کردئیے۔ پی آئی اے نے پروازیں بحال کرنے سے پہلے پالپا کو اعتماد میں نہیں لیا بغیر حفاظتی انتظامات کے پروازیں چلانا کریو کی جان خطرے میں ڈالنا ہے جہاز کے عملے اور مسافروں کی کرونا وائرس کے حوالے سے کیا انتظامات کیے ، پالپا کو بتایا جائے دوران کے دوران کریو کو کرونا وائرس سے نقصان پہنچا تو کیا حفاظتی انتظام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پالپا نے تحریری ضمانت مانگ لی لمبے دورانیے کی پرواز کے دوران برطانیہ اور کینیڈا میں رکنا پڑے گا ، وہاں کیا حفاظتی انتظام ہیں بتایا جائے ۔ پالپا پالپا نے شعبہ فلائٹ آپریشنز سے تحریری جواب مانگ لیا ۔پی آئی اے ان فلائیٹس پر تمام بین الاقوامی حفاظتی قوانین کی پابندی کر رہی ہے ترحمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق فضائی عملے کے حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرلئے گئے ہیں عملے کو حالات کے پیش نظر بیرون ملک نہیں چھوڑا جائے گا اور وطن واپس لے کے آئیں گے ۔پی آئی اے ٹیم کے ہر ممبر نے اپنی قومی ضروریات کے پیش نظر ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں جس کے لئے سب تیار ہیں ۔