یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کی بہرصورت یقینی بنایا جائے‘ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی ہدایت

جمعرات 26 مارچ 2020 19:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) 23 مارچ2020 سے آزادکشمیر بھر میں ایمرجنسی کے نفاذکے بعد ڈپٹی کمشنرمظفرآباد بدرمنیر کی زیرصدارت ان کے آفس چمبر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کی سہولت کیلئے سٹاک پوزیشن سے متعلقہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وحید احمد ریجنل منیجر مظفرآباد ریجن اور علی فاروق اکاؤنٹس آفیسر یوٹیلیٹی سٹورز مظفرآباد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریجنل منیجر یوٹیلیٹی سٹورز مظفرآباد ریجن نے بتایا کہ اس وقت آزادکشمیر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا20 کلو800 روپے کا فروخت کیا جارہا ہے اور پر کرایہ کی مد میں کوئی ایکسٹرا چارج نہیں لیا جارہا۔ چینی68 روپے فی کلو‘ ڈالڈا گھی فی کلو170 روپے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ چاول فی کلوپر12 روپے‘ دال فی کلو پر10 ریلیف دیا گیاہے۔ اس وقت ضلع مظفرآباد میں 22 یوٹیلیٹی سٹورز مختلف جگہوں پر قائم ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ جملہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کی بہرصورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی شخص سے طے شدہ ریٹس سے زائد وصول نہ کیئے جائیں اور چیزوں کوکوالٹی کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :