افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوگی

فیصلہ امریکا، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا،طالبان ترجمان

جمعرات 26 مارچ 2020 19:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) بگرام جیل سے افغان طالبان کے قیدیوں کی رہائی 31 مارچ سے شروع ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ فیصلہ امریکا، قطر، افغان حکومت، ہلال احمر اور طالبان کی ویڈیو کانفرنس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رہائی امریکی حکام کو فراہم کردہ 5 ہزار طالبان قیدیوں کی فہرست کے مطابق ہوگی۔واضح رہے کہ 29 فروری کے دوحہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے، ان 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔قیدیوں کی رہائی کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔